July 1, 2024 2:40 PM

printer

امتحان کے انعقاد سے متعلق ایجنسی نے نیٹ – یو جی کے دوبارہ امتحان کے بعد ایک ہزار 563 طلبا کے نظرثانی شدہ نتیجے کا اعلان کر دیا ہے

امتحانات کے انعقاد سے متعلق قومی ایجنسی NTA نے دوبارہ نیٹ یوجی امتحان کے بعد آج ایک ہزار 563 امیدواروں کے نظر ثانی شدہ نتائج کا اعلان کیا ہے۔ NTA نے نئے نتائج کے اعلان کے بعد سبھی امیدواروں کی درجہ بندی میں بھی تبدیلی کی ہے۔ ایک بیان میں NTA نے کہا ہے کہ سبھی امیدواروں کے نظرثانی شدہ اسکور کارڈ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ 813 امیدواروں نے دوبارہ امتحان دیا تھا۔ امیدوار ویب سائٹ پر لاگ اِن کرکے اپنے متعلقہ نظرثانی شدہ اسکور کارڈس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ ہے:exams.nta.ac.in\neet

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد گزشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو اُن ایک ہزار 563 امیدواروں کا دوبارہ امتحان ہوا تھا، جنہیں اِس سے پہلے امتحان میں گریس مارکس یا تلافی کے طور پر نمبر دیئے گئے تھے۔ امیدواروں کو یا تو دوبارہ امتحان دینے یا بغیر گریس مارکس کے اپنے اصل نمبروں پر اکتفا کرنے کا متبادل دیا گیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں