جون 2024 کا، CSIR-UGC-NET مشترکہ امتحان، کچھ ناگزیر حالات اور لاجسٹک معاملات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ امتحانات منعقد کرنے والی ایجنسی NTA نے ایک سرکاری نوٹس میں کہا ہے کہ یہ امتحان اِس ماہ کی 25 سے 27 تاریخ کے درمیان منعقد ہونا تھا۔
NTA نے کہا کہ اِس امتحان کی بدلی ہوئی تاریخوں کا اعلان سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے بعد میں کیاجائے گا۔
اِس سلسلے میں کسی بھی طرح کے سوالات یا وضاحتوں کیلئے NTA نے اپنے ہیلپ ڈیسک کے نمبر
صفر ایک ایک- چار صفر سات- پانچ نو-صفر صفر صفر
یا صفر ایک ایک- چھ نو دو دو- سات سات صفر صفر
پر کال کی جاسکتی ہے۔
اور NTA کے اِس ای میل پتے csirnet@nta.ac.in پر بھی لکھا جاسکتا ہے۔