July 28, 2024 9:47 PM

printer

امتحانات منعقد کرانے والی قومی ایجنسی NTA نے مشترکہ یونیورسٹی داخلہ امتحان CUET-UG-2024 کے نتیجوں کا اعلان کردیا ہے

امتحانات منعقد کرانے والی قومی ایجنسی NTA نے مشترکہ یونیورسٹی داخلہ امتحان CUET-UG-2024 کے نتیجوں کا اعلان کردیا ہے۔ 14 لاکھ 99 ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ امیدواروں کیلئے داخلہ امتحان کرایا گیا تھا۔ ان امیدواروں نے تعلیمی سال 2024-2025 کیلئے 283 مرکزی، ریاستی اور دیگر حصہ لینے والی یونیورسٹیوں اور اداروں کیلئے درخواستیں دی تھیں۔ یہ امتحان بیرونِ ملک کے 15 شہروں سمیت 379 شہروں میں واقع مختلف مراکز پر 15 اور 29 مئی کے درمیان کرائے گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں