امتحانات منعقد کرانے والی قومی ایجنسی NTA نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشترکہ یونیورسٹی داخلہ امتحان CUET UG کے متاثرہ امیدواروں کیلئے، دوبارہ امتحان کرائے گی۔ یہ امتحان کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ CBT کی شکل میں 19 جولائی کو کرایا جائے گا۔ سبھی متاثرہ امیدواروں کو اُن کے سبجیکٹ کوڈز کے کے ساتھ اِس کی جانکاری ای میل کے ذریعے بھیج دی گئی ہے۔ سبھی متاثرہ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز جلد ہی جاری کئے جائیں گے۔
NTA نے بتایا کہ حتمی جوابی کنجیاں، مضامین کے ماہرین کی رائے کی بنیاد پر تیار کی جارہی ہیں، جو آن لائن موصول ہونے والے چیلنجوں پر غور کرتے ہوئے سرکاری ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کردی جائیں گی۔