ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 8, 2024 10:00 AM

printer

امتحانات منعقد کرانے والی قومی ایجنسی نے CUET-UG-2024 امتحان کیلئے، جوابات کی کُنجیاں جاری کردی ہیں

امتحان منعقد کرانے والی قومی ایجنسی NTA نے مشترکہ یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ-انڈرگریجویٹ CUET-UG 2024 کیلئے، جوابات کی کنجیاں جاری کردی ہیں۔ طلبا، اِن کُنجیوں کو کَل تک چیلنج کرسکتے ہیں۔

جوابات کی کنجیوں کے اجراء بعد اب نتائج کا انتظار ہے۔

امید ہے کہ اِن نتائج کا اعلان ایک ہفتے کے اندر اندر کردیا جائے گا۔ جوابات کی کُنجیوں سے امیدواروں کو اُن کے نمبروں اور حصہ لینے والی 261 یونیورسٹیوں میں داخلے کے امکانات کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

ایسا پہلی بار ہے کہ CUET-UG آن لائن وسیلے سے منعقد کیا گیا ہے۔ 15 مضامین میں کاغذ قلم سے امتحان لیاجائے گا جبکہ دیگر 48 مضامین کا امتحان، کمپیوٹر پر مبنی ہوگا۔

اِس سال 261 مرکزی، ریاستی، ڈِیمڈ اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں، انڈرگریجویٹ نصابات میں داخلے کیلئے، مشترکہ ٹیسٹ کی غرض سے 13 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ امیدواروں نے اندراج کرایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں