June 29, 2024 10:41 AM

printer

امتحانات منعقد کرانے والی قومی ایجنسی این ٹی اے  نےیوجی سی نیٹ، سی ایس آئی آر۔یو جی سی۔نیٹ  اور این سی ای ٹی

 

امتحانات کے لیے نئے سرے سے تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

امتحانات منعقد کرانے والی قومی ایجنسیNTA  نے، منسوخ اور ملتوی امتحانات کے لیے، نئے سرے سے تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ کَل جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں NTA نے کہا کہ UGC-NET جون 2024 کا امتحان اَب 21 اگست سے چار ستمبر کے درمیان کرایا جائے گا۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن-قومی اہلیت امتحان UGC-NET کو اِس مہینے کی 18 تاریخ کو منعقد کیے جانے کے ایک دن بعد منسوخ کردیا گیا تھا، کیونکہ وزارت تعلیم کو یہ اطلاع ملی تھی کہ امتحان کا اعتبار برقرار نہیں رکھا گیا۔ UGC-NET امتحان، جونیئر ریسرچ فیلوشپ دیے جانے، اسسٹنٹ پروفیسروں کا تقرر کیے جانے اور PHD میں داخلے کی اہلیت طے کرنے کے مقصد سے منعقد کرایا جاتا ہے۔

CSIR-UGC-NET جون 2024 کا مشترکہ امتحان جسے احتیاطی قدم کے طور پر ملتوی کردیا گیا تھا اب 25  سے 27 جولائی کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔

NTA نے بتایا کہ آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ Entrance Test 2024 اگلے مہینے کی چھ تاریخ کو اِس کی طے شدہ تاریخ پر ہی کرایا جائے گا۔

NTA نے امیدواروں کو صلاح دی ہے کہ مزید جانکاری حاصل کرنے کے لیے اُس کی سرکاری ویب سائٹ www.nta.ac.in پر کِلک کریں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں