امتحانات سے متعلق قومی ایجنسی NTA نے ملتوی اور منسوخ شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ NTA نے بتایا کہ UGC-NET جون 2024 کا امتحان اب 21 اگست اور 4 ستمبر کے درمیان کرایا جائے گا۔ UGC-NET امتحان اِس مہینے کی 18 تاریخ کو کرائے جانے کے ایک دن بعد منسوخ کردیا گیا تھا کیونکہ تعلیم کی وزارت کو اِس طرح کی جانکاری ملی تھی کہ اِس امتحان کا کوئی اعتبار نہیں رہا ہے۔ سی ایس آئی آر، UCG-NET جون 2024 کا امتحان جسے احتیاطاً ملتوی کردیا گیا تھا، اب 25 سے 27 جولائی تک ہوگا۔ چار سالہ Integrated ٹیچر ایجوکیشن پروگرام ITEP میں داخلے کا امتحان اب 10 جولائی کو کرایا جائے گا جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ NTA یہ بھی کہا ہے کہ کُل ہند آیوش پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان 2024 اپنے پروگرام کے مطابق اگلے مہینے کی 6 تاریخ کو کرایا جائے گا۔
Site Admin | June 29, 2024 3:00 PM