امبریلا فار ڈیموکریٹک چینج-یو ڈی سی کے صدارتی امیدوار Duma Boko آج بوتسوانا کے چھٹے صدر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ بوتسوانا کے چیف جسٹس Terence Rannowane نے قومی ٹیلی ویژن پر اِس کا اعلان کیا۔ جنوبی افریقی ملک کے انتخابی قانون کے مطابق پولنگ نیشنل اسمبلی کے 61 ممبران اور 609 مقامی کونسلر کا فیصلہ کرے گی۔ کم از کم 31 پارلیمانی سیٹ حاصل کرنے والی پارٹی کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ حالانکہ ووٹوں کی گنتی اب بھی جاری ہے لیکن UDC نے قومی اسمبلی میں 34 سیٹیں حاصل کرلی ہے۔ حکمراں بوتسوانا ڈیموکریٹک پارٹی کو چار سیٹیں ملی ہیں۔
اس سے پہلے سبکدوش ہونے والے صدر Mokgweetsi Masisi نے شکست تسلیم کرلی ہے کیونکہ ابتدائی نتائج کے مطابق اُن کی حکمراں پارٹی نے اقتدار میں تقریباً چھ دہائیوں کے بعد آج پارلیمنٹ میں اکثریت کھو دی ہے۔ ہیرے سے مالامال جنوبی افریقی ملک میں بوتسوانا ڈیموکریٹک پارٹی 1966 سے اقتدار میں رہی ہے۔
Site Admin | November 1, 2024 9:24 PM