August 22, 2024 2:49 PM

printer

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس سے آر جی کر میڈیکل کالج واقعے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ حکم پر عمل کرنے کو کہا۔

        الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ملک میں کام کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس سے کہا ہے کہ وہ RG Kar میڈیکل کالج واقعے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ حکم پر عمل کریں۔

        سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں یہ ہدایت دی ہے کہ مذکورہ خاتون ڈاکٹر کے نام کے ساتھ ساتھ تصویروں اور ویڈیو Clips کے تعلق سے ہر طرح کے مواد کو سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس اور الیکٹرانک میڈیا سے بلا تاخیر ہٹایا جائے۔

        مذکورہ حکم کی روشنی میں وزارت نے سبھی سوشل میڈیا کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ اِس طرح کی حساس جانکاری کی مزید تشہیر نہ ہو۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں قانونی مضمرات اور مزید انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں