ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 4, 2025 9:29 PM

printer

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ملک میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کے شعبے میں پچھلی دہائی کے دوران، روزگار کے 12 لاکھ راست، اور بالواسطہ موقعے فراہم ہوئے ہیں

بھارت نے گذشتہ دس برس میں موبائل اور الیکٹرانک سازوسامان کی تیاری میں اہم پیشرفت کی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ 2014 میں موبائل تیار کرنے کے صرف دو یونٹ تھے اور آج ملک میں 300 سے زیادہ یونٹ ہیں۔ جناب ویشنو نے کہا کہ مالی برس 2014 میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کا بازار 18 ہزار 900 کروڑ روپئے تھا جس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 2024 میں یہ چار لاکھ 22 ہزار کروڑ روپئے ہوگیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ برآمدات بھی ایک لاکھ 29 ہزار کروڑ روپئے سے تجاوز کرگئی ہیں۔ وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ گذشتہ دہائی میں اِس سے 12 لاکھ براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں