ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 4, 2025 9:25 PM

printer

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج اِس بات کو اجاگر کیا کہ مجوزہ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قوانین 2025 میں شہریوں کے ڈیٹا اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضابطے موجود ہیں

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج اِس بات کو اجاگر کیا کہ مجوزہ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قوانین 2025 میں شہریوں کے ڈیٹا اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضابطے موجود ہیں۔ آکاشوانی نیوز سے ایک خصوصی انٹرویو میں وزیر موصوف نے کہا کہ مجوزہ قوانین تین اہم نکات پر مشتمل ہیں۔ یہ ہیں: شہریوں کے پرسنل ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق ضابطے، بچوں کو درپیش ڈیجیٹل خطرات کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور وہ ضابطے جن کے تحت شہری آسانی سے اپنے حقوق کا استعمال کرسکیں۔
جناب ویشنو نے کہا کہ یہ قوانین عملی اور متوازن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے بھارت کے اختراعی ایکو نظام اور اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں