الیکٹرانِکس اور IT کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ذاتی اعداد و شمار کے تحفظ DPDP سے متعلق 2025 کے ضابطوں کے مسودے میں، شہریوں کو، علاج سے پہلے، علاج کے خطرات کے بارے میں بتا کر اُن کی رضامندی حاصل کرنے، اعداد و شمار کو ختم کیے جانے اور ڈیجیٹل وسیلے سے وارثین کو نامزد کرنے جیسے حقوق دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب شہری، اعداد و شمار کو غیر مجاز طور پر استعمال کرنے یا اِس سلسلے میں کسی طرح کی خلاف ورزی کے بارے میں، خود کو بے سہارا محسوس نہیں کریں گے۔
جناب ویشنو نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ شہری اپنی ڈیجیٹل شناخت کا مؤثر طور پر تحفظ اور بندوبست کرنے کے اہل ہوں گے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کی ڈیجیٹل معیشت کامیابی کی ایک عالمی داستان بن گئی ہے اور حکومت اِس پیش رفت کو برقرار رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔×