الیکٹرانِکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیراشونی ویشنو نے ذاتی ڈیجیٹل اعداد و شمار کے تحفظ سے متعلق فریم ورک کے بارے میں حکومت کے نظریے کو اُجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد، قوانین اور ضابطے تیار کرنا ہے۔ ذاتی ڈیجیٹل اعداد و شمار کے تحفظ سے متعلق 2025 کے ضابطوں کے بارے میں سرکاری افسران اور صنعت کے، صلاح مشورے سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اِس ضرورت کو اُجاگر کیا کہ اِس سلسلے میں 2023 کے قانون نیز 2025 کے ضابطوں کے مسودے پر غور و خوض کیا جائے۔
میٹنگ میں، 200 سے زیادہ شخصیتوں نے شرکت کی اور ذاتی ڈیجیٹل اعداد و شمار کے تحفظ سے متعلق قانون پر عمل درآمد میں مدد دینے کے لیے تیار کیے گئے ضابطوں پر اظہار خیال کیا۔×