ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 30, 2024 9:42 PM

printer

الیکشن کمیشن نے زور دے کر کہا ہے کہ مہاراشٹر میں ووٹنگ کے تمام طریقہ کار شفاف تھے اور یقین دلایا ہے کہ وہ کانگریس پارٹی کے ذریعے اٹھائے گئے تمام جائز تشویشوں کا جائزہ لے گی

الیکشن کمیشن نے زور دے کر کہا ہے کہ مہاراشٹر میں ووٹنگ کے تمام طریقہ کار شفاف تھے اور یقین دلایا ہے کہ وہ کانگریس پارٹی کے ذریعے اٹھائے گئے تمام جائز تشویشوں کا جائزہ لے گی۔ آج اپنے عبوری جواب میں کمیشن نے تشویشوں پر تبادلہ خیال کیلئے 3 دسمبر کو کانگریس پارٹی کے ایک وفد کو مدعو کیا ہے۔ کمیشن نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ انتخابی عمل شفاف تھا جس میں ہر سطح پر امیدوار اور اُس کے ایجنٹ شامل تھے۔ اُس نے زور دے کر کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر شفاف طریقے سے انتخابی فہرست کو نئے سرے سے تیار کرنے کام کیا گیا تھا۔ ووٹروں کا ووٹنگ کے عمل میں شامل ہونے کے اعداد وشمار پر انتخابی کمیشن نے کہا کہ اس میں کوئی خامی نہیں تھی اور اعداد وشمار پولنگ اسٹیشن کے حساب سے امیدواروں کے پاس موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں