August 17, 2024 10:12 AM

printer

الہ آباد ہائی کورٹ نے، اترپردیش سرکار سے کہا ہے کہ وہ ریاست میں، اُنہتر ہزار اسسٹنٹ ٹیچرز کے تقرر   کے لیے تازہ فہرست تیار کرے۔

          

الہ آباد ہائی کورٹ نے، اترپرردیش سرکار کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں اُنہتر ہزار اسسٹنٹ ٹیچرز کے تقرر کے لیے ایک تازہ انتخابی فہرست تیار کرے۔عدالت نے جون 2020 اور جنوری 2022 میں جاری کی گئی انتخابی فہرستوں کو برطرف کردیا، جن میں چھ ہزار 800 امیدوار شامل تھے۔

جسٹس اے آر مسعودی اور جسٹس برِج راج سنگھ پر مشتمل ایک بینچ نے 90 خصوصی درخواستوں پر یہ حکم جاری کیا ہے۔ یہ درخواستیں مہیندر پال اور دیگر نے داخل کی تھیں، جن میں پچھلے سال 13 مارچ کے، واحد جج کے ایک حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے ہدایت دی کہ یہ نئی انتخابی فہرست اِس طرح تیار کی جائے کہ اگر، فی الحال کام کرنے والے موجودہ اسسٹنٹ ٹیچرز پر، اِس کا کوئی منفی اثر پڑتا ہے تو اُنھیں، جاری تعلیمی سیشن مکمل کرنے دیا جائے،جس سے اُنھیں کوئی نقصان نہ ہو۔

عدالت نے کہا کہ اِس کا مقصد طلبا کی تعلیم میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہ آنے دینا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں