ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 8, 2024 3:38 PM

printer

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی لڑائی کو ایک سال مکمل ہونے کے تناظر میں مغربی ایشیا میں قیامِ امن کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres نے غزہ کی لڑائی کو ایک سال مکمل ہونے کے تناظر میں اپنے پیغام میں مغربی ایشیا میں قیامِ امن کی اپیل کی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں جناب Guterres نے کہا کہ یہ دن عالمی برادری کیلئے لوگوں کو یرغمال بنائے جانے سمیت حماس کی نفرت انگیز حرکتوں کی سخت الفاظ میں پھر سے مذمت کرنے کا دن ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے سبھی متاثرہ لوگوں اور اُن کے عزیز و اقارب کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا اور یرغمال بنائے گئے سبھی افراد کو فوری طور سے غیرمشروط طور پر چھوڑے جانے کا مطالبہ کیا۔ جناب Guterres نے زور دے کر کہا کہ یہ وقت یرغمال بنائے گئے افراد کو چھوڑے جانے اور امن کی بحالی کا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں