ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 23, 2024 3:27 PM

printer

اقوام متحدہ کے خبروں اور میڈیا کے ڈائریکٹر ایان فلپس نے کہا ہے کہ وہ مطلوبہ سامعین کے ساتھ ہندی زبان میں بات چیت کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

اقوام متحدہ کے خبروں اور میڈیا کے ڈائریکٹر ایان فلپس نے کہا ہے کہ وہ مطلوبہ سامعین کے ساتھ ہندی زبان میں بات چیت کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔ چاہے وہ امن، انسانی حقوق، پائیدار ترقی، آب وہوا کی تبدیلی یا صنف سے متعلق موضوعات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان میں واٹس ایپ چینل شروع کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ کل ہندی دیوس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا دنیا میں ایک بڑا رول ہے، جہاں مصنوعی ذہانت کو فروغ حاصل ہورہا ہے اور ہندی زبان لاکھوں لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک اہم وسیلہ ہے۔ اس تقریب میں بریندر پرساد بیشیا کی سربراہی میں دورے پر آئے بھارت کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد اور کئی ملکوں کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ اپنے لسانی روابط کے بارے میں بات کی۔

 بھارت کے مستقل نمائندے پی ہریش نے کہا کہ بھارت جیسے کثیر لسانی، کثیر ثقافتی اور کثیربرادری والے ملک میں ہندی، مختلف پس منظراورثقافتوں کی حامل متنوع آبادی کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندی زبان نے بھارت کی آزادی کی جدوجہد کے مشکل دور میں ملک کو متحد کرنے میں بے مثال کردار ادا کیا۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں