مغربی ایشیاء میں، غزہ پٹّی میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے آج، پولیو کی روک تھام کے لیے 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کے ٹیکہ لگانے کی مہم شروع کی ہے۔ مہم کے تحت اسرائیلی فوج اور حماس کے لڑاکوؤں کے درمیان جنگ میں، وقفے-قفے کے بعد ٹیکے لگائے جائیں گے۔ٹیکہ کاری کی یہ مہم، وسطی غزہ کے علاقوں میں شروع کی گئی ہے، جو آئندہ دنوں میں دیگر علاقوں میں بھی چلائی جائے گی۔ مہم کے دوران، یہ جنگ، لگاتار 3 دن تک، کم سے کم 8 گھنٹے کے لیے روکی جائے گی۔ عالمی صحت تنظیم WHO نے کہا ہے کہ اس مختصر وقفے میں، 10 سال سے کم عمر کے، کم سے کم 90 فیصد بچوں کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ پچھلے مہینے WHO نے تصدیق کی تھی کہ ایک بچہ، Type-2 پولیو وائرس کی وجہ سے، جزوی طور پر مفلوج ہو گیا تھا، جو 25 سال میں اس علاقے میں پہلا کیس تھا۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس وائرس سے نہ نمٹا گیا، تو یہ وائرس علاقے میں بڑے پیمانے پر پھیل سکتا ہے۔اس جنگ کے دوران ایک قابلِ ذکر واقعہ یہ ہوا ہے کہ اسرائیل کی فوج اور حماس نے، ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت پورے غزہ میں جنگ میں، 3 الگ-الگ اور علاقے وار وقفے دیے جائیں گے تاکہ پولیو کی ٹیکہ کاری کی یہ مہم چلائی جا سکے۔اس دوران وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے زور دے کر کہا ہے کہ اِن وقفوں کو، جنگ بندی نہ سمجھا جائے۔
Site Admin | September 1, 2024 9:47 PM