اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے پاکستان میں مذہبی عدم رواداری، ہندو اور عیسائی لڑکیوں کا جبری اغوا اور مذہب کی تبدیلی نیز میڈیا پر پابندیوں کے تئیں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی ایک تفصیلی رپورٹ میں پاکستان میں مذہبی عدم رواداری پھیلنے، ہندو اور عیسائی لڑکیوں کے جبری اغوا اور تبدیلیئ مذہب نیز میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر پابندیوں کے تئیں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں، عیسائیوں، احمدیوں، ہندوؤں اور سکھوں پر حملوں اور دھمکیوں کی خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے میں ناکامی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
اِن خدشات کا اظہار اقوام متحدہ کے ہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی عہد CCPRکمیٹی کی جانب سے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کے جائزے کے دوران کیا گیا ہے۔
کمیٹی کی اِس رپورٹ میں پاکستان میں عام انتخابات کو متاثر کرنے کیلئے حکومتی اداروں اور حکام کی جانب سے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر جاری پابندیوں، بندشوں اور نگرانی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔x