September 7, 2024 9:37 PM

printer

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ کل مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران امریکہ میں آباد ترکی کی خاتون کی ہلاکت کے واقعے کی بھر پور تحقیقات کرائی جائے

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ کل مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران امریکہ میں آباد ترکی کی خاتون کی ہلاکت کے واقعے کی بھر پور تحقیقات کرائی جائے۔ اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ اِس کیلئے جوابدہی طے کی جانی چاہیے اور عام شہریوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہیے۔ مغربی کنارے کے Nablus ضلعے میں Beita قصبے میں ایک مظاہرے کے دوران ایک امریکی سرگرم کارکن ایک گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی تھیں۔ اُن کے ارکانِ خاندان نے ایک بیان میں کہا کہ ویڈیو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اُن کی موت، اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کی گولی سے ہوئی ہے۔ انھوں نے امریکہ سے اِس معاملے کی تحقیقات کیلئے کہا ہے۔ اُدھر امریکہ نے بھی اسرائیل پر زور دیا ہے کہ اِس واقعے کی تفتیش کرائی جائے۔ وہائٹ ہاؤس کی قومی سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو اپنی ایک شہری کی المناک موت پر بہت تشویش ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں