اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لبنان میں پیجر دھماکے، تشویش میں انتہائی درجے کے اضافے کے موجب ہیں۔ اقوام متحدہ کے، لبنان امور کے خصوصی رابطہ کار Jeanine Henins Plasschaert نے سبھی متعلقہ فریقوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ مزید ایسے کسی قدم سے گریز کریں جس سے وسیع تر پیمانے پر اشتعال انگیزی ہو اور اِسے کوئی بھی برداشت نہ کرسکے۔ انھوں نے سبھی متعلقہ فریقوں سے فوری طور پر امن وسکون بحال کرنے کیلئے کہا ہے تاکہ استحکام کو اولین ترجیح دی جاسکے۔ یہ بیان ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب امریکی حکام، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
اس کشیدگی سے ایران کو تہران میں پچھلی جولائی میں اسرائیل کی طرف سے بمباری کئے جانے کے بعد اُس کے خلاف جوابی کارروائی کرنے سے باز رکھنے کی امریکہ کی کوششیں ناکام ہوسکتی ہیں۔