ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 3, 2024 9:33 PM

printer

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف حزب اللہ کی مستقبل کی جوابی کارروائی ممکن ہے کہ صرف فوجی نشانوں تک محدود نہ ہو

مشرقِ وسطی میں کشیدگی میں اضافے کی ایک اور صورت یہ سامنے آئی ہے کہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف حزب اللہ کی مستقبل کی جوابی کارروائی ممکن ہے کہ صرف فوجی نشانوں تک محدود نہ ہو۔ یہ بیان بیروت میں اسرائیل کے حالیہ حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس طرح دونوں فریقین کے درمیان ایک غیرتحریر شدہ مفاہمت کی خلاف ورزی ہوئی ہے کہ وہ اپنی اپنی کارروائیوں کو سرحدی علاقوں اور فوجی مقاصد تک ہی محدود رکھیں گے۔ بین الاقوامی مشاہدین اِس بڑھتی ہوئی تشویش کو محسوس کر رہے ہیں کہ حکمت عملی میں یہ تبدیلی امکانی طور پر خطے میں وسیع تر تنازع کو ہوا دے سکتی ہے۔
صورتحال میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے سوئڈن کو احتیاطی اقدامات پر مجبور کیا ہے۔ آج سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے بیروت میں اپنے ملک کے سفارتخانے کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل سے منسوب حماس اور حزب اللہ کے لیڈروں کی حال ہی میں ہوئی ہلاکت نے جاری غزہ جنگ کے درمیان علاقائی کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔عدم استحکام کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے جواب میں کئی بڑی ایئرلائنز نے اسرائیل اور لبنان کیلئے اپنی پروازیں روک دی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں