اقوام متحدہ سکریٹری جنرل اینٹوینو گتریس نے بھارت اور اُن دوسرے ملکوں کی ستائش کی ہے، جن کی فوج لبنان میں امن بحالی کی کارروائی کیلئے تعینات ہے جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے اُنہیں خطرہ لاحق ہے۔ کل مغربی ایشیاء کی صورتحال پر سیکیورٹی کونسل کی ایک ہنگامی میٹنگ میں جناب گُتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی لبنان میں امن بحالی کی عبوری فورس، اپنی جگہ تعینات رہے گی اور اِنہیں دوسری جگہ بھیجنے کے اسرائیل کی درخواست کے باوجود اقوام متحدہ کا جھنڈا لہراتا رہے گا۔ x
Site Admin | October 3, 2024 10:22 PM