ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 25, 2025 2:47 PM

printer

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے امریکہ کی طرف سے مرتب کردہ ایک قرار داد منظور کی، جس میں یوکرین کا تنازعہ فوری طور پر ختم کرنے اور روس اور یوکرین کے درمیان دائمی امن کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کرکے یوکرین کے تنازعہ کو فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اِس قرار داد کو امریکہ نے مرتب کیا تھا اور اِس میں روس اور یوکرین کے درمیان دائمی امن پر زور دیا گیا ہے۔ اِس قرار داد کے حق میں دَس ملکوں نے ووٹ دیا، جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔ البتہ پانچ ملک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے، جن میں فرانس، برطانیہ، ڈنمارک، یونان اور Slovenia شامل ہیں۔ اِس دستاویز میں اِس بات کو پھر کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا بنیادی مقصد بین الاقوامی امن اور سلامتی برقرار رکھنا اور تنازعات کو پرامن طریقے پر طے کرنا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کے قائم مقام سفیر Dorothy Shea نے کونسل سے کہا کہ یہ قرار داد امن سمجھوتہ نہیں ہے، بلکہ امن کا ایک راستہ ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں