اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ انخلاء کے احکامات اور فضائی حملوں نے لبنان میں 8 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔ انسانی امور کے تال میل کے اقوام متحدہ کے دفتر، OCHA نے کہا ہے کہ جو لوگ لبنان میں رہ گئے ہیں اُنھیں بگڑتی غذائی صورتحال کا سامنا ہے۔ مائیگریشن سے متعلق بین الاقوامی ادارے نے خبر دی ہے کہ لبنان میں 8 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگ اندرونِ ملک نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ اِن میں 20 ہزار سے زیادہ وہ تارکین وطن بھی شامل ہیں جنھیں اپنے گھروں اور کام کرنے کی جگہ دونوں کو ترک کرنا پڑا۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی نے خبر دی ہے کہ 5 لاکھ سے زیادہ لوگ لبنان چھوڑ کر ملک شام چلے گئے ہیں جن میں آدھے سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
Site Admin | November 22, 2024 9:02 PM
اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ انخلاء کے احکامات اور فضائی حملوں نے لبنان میں 8 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور کیا ہے
