ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 25, 2025 2:57 PM

printer

اقلیتی اُمور کے وزیر مملکت جارج کورین نے آج نئی دلی میں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی کانفرنس کا افتتاح کیا

اقلیتی اُمور کے وزیر مملکت جارج کورین نے آج نئی دلی میں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اقلیتوں کا قومی کمیشن، اقلیتی طبقوں کی تعلیم، شمولیت اور اُنہیں بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اِس کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے۔ کانفرنس میں پالیسی ساز، ماہرین اور متعلقہ فریق اقلیتی طبقات کی فلاح وبہبود اور اُن کیلئے مساوی مواقع کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی پر تبادلہئ خیال کرنے کیلئے شرکت کررہے ہیں۔

اس کانفرنس کا مقصد ملک کی اقلیتی برادریوں کیلئے ایک جامع اور بااختیار مستقبل کیلئے بات چیت، پالیسی سفارشات اور باہمی تعاون کی کوششوں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں