August 13, 2024 9:46 PM

printer

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقلیتی امور کے وزیرمملکت جارج Kurian کے ساتھ آج نئی دلّی میں حج ایپلی کیشن – 2025 اور Jiyo Parsi اسکیم پورٹل کا آغاز کیا

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقلیتی امور کے وزیرمملکت جارج Kurian کے ساتھ آج نئی دلّی میں حج ایپلی کیشن – 2025 اور Jiyo Parsi اسکیم پورٹل کا آغاز کیا۔ آغاز کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ سعودی عرب نے حج 2025 کیلئے بھارت کو ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ حج زائرین کا کوٹہ الاٹ کیا ہے۔ انھوں نے اجاگر کیا کہ بھارت کی حج کمیٹی کی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ، پہلی مرتبہ حج سُووِدھا ایپ پر درخواستیں مدعو کی جارہی ہیں۔ جناب رجیجو نے کہا کہ حج انتظامیہ میں کی گئی بڑی اصلاحات میں سے ایک یہ ہے کہ 45 سال یا اُس سے زیادہ کی مسلم خواتین کو، بنا محرم کے خواتین (LWM) زمرے کے تحت، بغیر کسی محرم (مرد ساتھی) کے حج کرنے کی اجازت دینا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2024 میں LWM زمرے کے تحت چار ہزار 558 خواتین نے فریضہئ حج ادا کیا ہے جو کہ اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں