ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 31, 2025 10:48 PM

printer

اقلیتی امور کے وزیر نے اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ وقف ترمیمی بل کے بارے میں عوام کو گمراہ نہ کرے۔

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کِرن رجیجو نے اپوزیشن پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ وقف ترمیمی بِل کے بارے میں عوام کو گمراہ نہ کریں۔ پروپیگنڈے کے طور پر، املاک ضبط ہو جانے کے اندیشے پھیلائے جانے کو مسترد کرتے ہوئے، انہوں نے سبھی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بِل پیش کیے جانے کے وقت تفصیلی بحث مباحثہ کریں۔

آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ بِل تیار ہے اور کچھ رہنما، اِس بِل کے بارے میں جھوٹی باتیں پھیلا رہے ہیں، جو سماج اور قوم کے لیے کافی نقصان دہ ہے۔

اسی دوران بھارت کی Catholic Bishops کانفرنس CBCI نے کہا ہے کہ موجودہ مرکزی وقف قانون میں، کچھ شقیں آئین کے مطابق نہیں ہیں اور کیرالہ میں وقف بورڈ نے اِن شقوں کو Munambam خطّے میں وقف زمین کے طور پر، 600 سے زیادہ کنبوں کی، آبائی رہائشی املاک قرار دینے کے لیے استعمال کیا ہے۔

آج جاری ایک بیان میں CBCI نے بتایا کہ پچھلے  3 سال میں یہ معاملہ ایک پیچیدہ قانونی تنازعے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اُس نے یہ بھی کہا کہ اب صرف کسی قانونی ترمیم سے کوئی مستقل حل فراہم کیا جا سکتا ہے۔

CBCI نے سیاسی پارٹیوں اور قانون ساز ارکان سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اس معاملے کے تئیں غیر متعصبانہ اور تعمیری نظریہ اپنائیں۔

اقلیتی امور کے وزیر رجیجو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ CBCI نے سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وقف ترمیمی بِل کی حمایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے Munambam علاقے میں سینکڑوں کنبوں اور ملک کے بے شمار لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اپنی املاک اور گھروں کی حفاظت کے لیے کوئی حل تلاش کر رہے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں