ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 23, 2024 9:37 PM

printer

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے نئی دلّی میں آج حج Suvidha ایپ دو اعشاریہ صفر کا افتتاح کیا

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے نئی دلّی میں آج حج Suvidha ایپ دو اعشاریہ صفر کا افتتاح کیا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں کے صدر نشیں کی ایک کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اسلام پر عمل کرنے والا ہر شخص اپنی زندگی میں کم سے کم ایک مرتبہ ضرور حج پر جانے کی خواہش رکھتا ہے۔ جناب رجیجو نے کہا کہ اِس مرتبہ حکومت نے حج زائرین کو بہترین سہولیات، خدمات اور تجربات مہیا کرانے کا ایک نشانہ طے کیا ہے۔ انھوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ پچھلے سال چار ہزار 500 بھارتی مسلم خواتین محرم کے بغیر حج کرنے گئی تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں