اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے آج اپنے روحانی سفر سے پہلے عازمین حج کی اچھی صحت اور جسمانی طور پر تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے نئی دلّی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں Haj Walkathon 2025 میں شرکت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دلّی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں اور اُن کی ٹیم غازمین حج کی فٹنس کو کافی اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ مکہ اور مدینہ میں شدید گرمی کی صورتحال ہے۔ Haj Walkathon میں مقدس سفر حج کیلئے عازمین کی صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس کا انعقاد دلّی حج کمیٹی نے کیا تھا۔
Site Admin | February 18, 2025 9:43 PM
اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے آج اپنے روحانی سفر سے پہلے عازمین حج کی اچھی صحت اور جسمانی طور پر تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے
