اقلیتوں کے امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کل نئی دلی میں ’لوک سموردھن پرو‘ کا آغاز کیا۔ لوک سموردھن پرو کا انعقاد اس ماہ کی 16 سے 31 تاریخ تک مرکزی حکومت کے سو دن کے کام کاج کے منصوبے کے تحت اسکیموں، پروگراموں اور وزارت کی حصولیابیوں کو بتانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ وزارت سبھی اقلیتی برادریوں کی بہبود اور انہیں اصل دھارے میں لانے کیلئے پرعزم ہے۔
Site Admin | July 19, 2024 9:58 AM