August 10, 2024 9:28 AM

printer

 اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 24 ہزار 657 کروڑ روپے کی لاگت والے، 8 ریلوے پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے، ریلوے کی وزارت کے 8 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اندازہ ہے کہ اِن پروجیکٹوں پر 24 ہزار 657 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ پروجیکٹ  7 ریاستوں کے 14 ضلعوں میں تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ ریاستیں ہیں: اڈیشہ، مہاراشٹر، آندھراپردیش، جھارکھنڈ، بہار، تلنگانہ اور مغربی بنگال۔

اِن پروجیکٹوں کے ذریعے، امنگوں والے ضلعوں اور قبائلی علاقوں کو بڑے پیمانے پر ترقی دی جائے گی۔ اِن پروجیکٹوں میں، اڈیشہ میں Gunupur-Therubali نیا ریلوے لائن روٹ اور جوناگڑھ-نَب رنگپور لائن، اڈیشہ، آندھراپردیش اور تلنگانہ میں ملکان گِری-پانڈو رنگ پورم لائن، جھارکھنڈ،   مغربی بنگال اور اڈیشہ میں بُڑامارا-چَکولا ریل روٹ۔

بِکرم شِلا-کٹاریا ریل راستے کا تعلق بہار سے ہے جبکہ مہاراشٹر میں جالنا-جلگاؤں پروجیکٹ سے، اَجنتا گپھاؤں کیلئے ریل رابطہ فراہم ہوگا جو یونیسکو کا عالمی وراثتی مقام ہے۔ یہ زرعی مصنوعات، کیمیاوی کھادوں، کوئلے، خام لوہے، اسٹیل اور سیمنٹ جیسی چیزوں کو لانے لے جانے کیلئے لازمی راستے ہیں۔ صلاحیت میں اضافہ کرنے سے مزید 143 ملین ٹن مال کی سالانہ طور پر نقل و حمل کی جاسکے گی۔

ریلوے، ٹرانسپورٹیشن کے ایک ماحول دوست اور توانائی کی کفایت کرنے والے محکمے کے طور پر، آب و ہوا سے متعلق مقاصد کو حاصل کرنے اور ملک میں نقل و حمل پر آنے والی لاگت کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں