ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 21, 2024 10:19 AM | Cabinet

printer

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 2025 سیزن کیلئے ناریل کی کم از کم امدادی قیمت کو منظوری دے دی ہے۔

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 2025 سیزن کیلئے ناریل کی کم از کم امدادی قیمت کو منظوری دے دی ہے۔ کل شام نئی دلّی میں کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ NDA حکومت نے کسانوں کی بہبود کیلئے متعدد فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے NDA حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اوسط کوالٹی کے ناریل کی Milling  کی کم سے کم امدادی قیمت 11 ہزار 582 روپے فی کوئنٹل جبکہ ناریل گولے کی قیمت 12 ہزار 100 روپے فی کوئنٹل  مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اِس فیصلے کے نفاذ پر 855 کروڑ روپے کا مالی خرچ آئے گا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ 2024 میں ناریل Milling کی کم سے کم امدادی قیمت 422 روپے سے کہیں زیادہ ہے جبکہ 2024 سیزن کے مقابلے میں ناریل گولے کے لیے یہ ایک سو روپے سے زیادہ ہے۔

جناب ویشنو نے کہا کہ نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (NAFED) اور نیشنل کوآپریٹیو کنزیومرس فیڈریشن (NCCF) کم سے کم امدادی قیمت کے تحت ناریل کی خریداری کی مرکزی نوڈل ایجنسیاں ہیں۔   وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومتیں اِس میں ایک بڑا رول ادا کریں گی۔ اس طرح، ریاستی حکومت کی کارپوریشنس کے تعاون کے ساتھ خریداری کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ناریل کی پیداوار میں کرناٹک کی  حصے داری سب سے زیادہ 32 اعشاریہ 7 فیصد ہے، جبکہ تمل ناڈو پیداوار میں 25 اعشاریہ 7 فیصد کی حصے داری کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں