اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے، ریلوے کی وزارت کے 8 پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے۔ اِن پروجیکٹوں پر تقریباً 24 ہزار 657 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ پروجیکٹ 7 ریاستوں کے 14 ضلعوں میں تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ ریاستیں ہیں: اڈیشہ، مہاراشٹر، آندھراپردیش، جھارکھنڈ، بہار، تلنگانہ اور مغربی بنگال۔ اِن پروجیکٹوں کے ذریعے، امنگوں والے ضلعوں اور قبائلی علاقوں کو بڑے پیمانے پر ترقی دی جائے گی۔ اِن پروجیکٹوں میں، اڈیشہ میں Gunupur-Therubali نیا ریلوے لائن اور جوناگڑھ-نَب رنگپور لائن، اڈیشہ، آندھراپردیش اور تلنگانہ میں ملکان گِری-پانڈو رنگ پورم لائن، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اڈیشہ میں بُڑامارا-چَکولیا ریل روٹ شامل ہیں۔
Site Admin | August 10, 2024 2:46 PM
اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ریلوے کے 8 پروجیکٹوں کو منظور کیا ہے، جن پر 24 ہزار 657 کروڑ روپے صرف ہوں گے
