ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2024 9:25 PM

printer

افغانستان میں پولیو بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود طالبان نے پولیو کی ٹیکہ کاری کی مہم معطل کردی ہے

اقوام متحدہ نے آج اعلان کیا کہ طالبان نے افغانستان میں پولیو ٹیکہ کاری کی تمام مہمات کو معطل کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے کہا کہ اِس معطلی کے بارے میں اُنہیں ستمبر میں ہونے والی ٹیکہ کاری کی مہم سے کچھ روز قبل نوٹیفائی کیا گیا، حالانکہ اِس کیلئے کوئی باقاعدہ وجہ فراہم نہیں کی گئی ہے۔ طالبان کی قیادت والی حکومت کے نمائندگان نے اِس صورتحال پر فوری طور سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ پچھلے تین سالوں میں اِس ملک میں پولیو کے معاملات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس کے ساتھ ہی اُن صوبوں میں وائرس پھیل رہا ہے جو توسیع شدہ مدت میں اِس بیماری سے پاک رہے تھے۔ افغانستان اور پاکستان، دنیا میں صرف دو ایسے ملک ہیں جہاں لقوے کی بیماری اور امکانی مہلک بیماری کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں