August 9, 2024 9:32 PM

printer

اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار نے آج کہا کہ انتخابی کمیشن جموں و کشمیر میں جلد سے جلد انتخابات کرانے کے تئیں عہد بند ہے اور کسی بھی داخلی یا خارجی طاقت کو انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار نے آج کہا کہ انتخابی کمیشن جموں و کشمیر میں جلد سے جلد انتخابات کرانے کے تئیں عہد بند ہے اور کسی بھی داخلی یا خارجی طاقت کو انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں تمام سیاسی پارٹیاں اسمبلی انتخابات کرانے کے حق میں ہیں اور انتخابی کمیشن جلد سے جلد اِسے کرانے کیلئے عہد بند ہے۔انتخابی کمیشن نے جموں کشمیر کے چیف سکریٹری اور پولیس سربراہ سے صلاح و مشورہ کیا اور اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلیٰ انتخابی کمشنر کی سربراہی میں انتخابی کمیشن کا ایک وفد مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تین روزہ دورے پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں