ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 13, 2024 9:31 AM | IIP-OCTOBER

printer

اعداد و شمار اور پروگراموں پر عملدرآمد کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اکتوبر کے مہینے میں، بھارت کی صنعتی پیداوار میں ساڑھے تین فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار اور پروگراموں پر عملدرآمد کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اکتوبر کے مہینے میں، بھارت کی صنعتی پیداوار میں ساڑھے تین فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اگست میں معمولی گراوٹ کے بعد اکتوبر میں صنعتی پیداوار میں، لگاتار دوسرے مہینے یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صنعتی پیداوار کے اشاریے IIP کے تین اہم شعبوں، مینوفیکچرنگ میں 4 اعشاریہ ایک فیصد، بجلی کی پیداوار میں 2 فیصد اور کانکنی کی سرگرمیوں میں صفر اعشاریہ 9 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اکتوبر 2023 کے مقابلے اکتوبر 2024 میں استعمال پر مبنی درجہ بندی کے مطابق صنعتی پیداوار کے اشاریہ کی شرح نمو بنیادی ساز و سامان میں 2 اعشاریہ 6 فیصد، کیپٹل گُڈس میں، تین اعشاریہ ایک فیصد، درمیانہ درجے کے ساز و سامان میں، تین اعشاریہ 7 فیصد رہی۔ اسی طرح بنیادی ڈھانچہ یا تعمیراتی ساز و سامان میں 4 فیصد، صارفین کے ذریعے دیر تک استعمال کی جانے والی اشیاء میں 5 اعشاریہ 9 فیصد اور صارفین کے ذریعے جلد استعمال کی جانے والی اشیاء میں 2 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں