اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنَو نے کہا ہے کہ فلم پُشپا-2 کے پریمیئر کے دوران، حیدرآباد کے سندھیا ٹھیئٹر میں حادثہ، ریاست اور مقامی انتظامیہ کی بد انتظامی کا ایک واضح معاملہ ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ویشنَو نے کہا کہ کانگریس کے یہاں، تخلیقی صنعت کے تئیں کوئی احترام نہیں ہے اور فلم اداکار اَلّو ارجن کی گرفتاری سے یہ بات ایک بار پھر ثابت ہو گئی۔ انہوں یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی اِس الزام کو اپنے اوپر سے ہٹانے کے لیے، شعبدے بازی کر رہی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ فلم شخصیتوں کو نشانہ بنانے کے بجائے، تلنگانہ سرکار کو، متاثرین کی مدد کرنی چاہیے اور اُن لوگوں کو سزا دینی چاہیے، جنہوں نے اِس بدانتظامی کا ارتکاب کیا۔ ×