اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ پہلی عالمی آڈیو ویژیول انٹرٹینمنٹ سمٹ Waves 2025 بھارت کو Contentکا عالمی مرکز بنانے کی راہ ہموار کرے گی۔ کل ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ویشنو نے کہا کہ بھارت دنیا کا تخلیقی پاور ہاؤس بننے کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ Waves سمٹ دنیا بھر کے سرکردہ میڈیا CEOs، تفریح کے شعبے کی عالمی شخصیات اور تخلیقی ذہنوں کو ایک ساتھ آنے کا موقع فراہم کرے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو Waves مشاورتی بورڈ کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔
بھارت ممبئی میں یکم مئی سے چار مئی تک افتتاحی Waves سمٹ کی میزبانی کرے گا۔×