اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے دلّی میں مہا کمبھ پر آکاشوانی اور دوردرشن کے دو خصوصی نغموں کا آغاز کیا۔ آکاشوانی کے یہ خصوصی نغمے، بہترین موسیقی اور نغمہ نگاری کے شاندار امتزاج سے مہا کمبھ کی روحانی، ثقافتی اور مذہبی اہمیت کو بیان کرتے ہیں۔ یہ نغمہ رتن Prasanna نے گایا ہے اور سنتوش ناہر اور رتن Prasanna نے اس میں موسیقی دی ہے۔
پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت سہگل، پرسار بھارتی CEO گورو دیویدی، دوردرشن کی ڈائریکٹر جنرل کنچن پرساد اور آکاشوانی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گوڑ بھی اِس موقع پر موجود تھیں۔
مہا کنبھ 2025، تیرہ جنوری سے 26 فروری تک پریاگ راج میں منعقد ہوگا۔