اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارتی سینما نے اپنے وسیع لسانی اور ثقافتی گوناگونیت کے ساتھ ملک بھر میں اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک مضمون میں جناب ویشنو نے کہا کہ سینما ”ایک بھارت شریشٹھ بھارت“ کے ویژن کو مستحکم کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سینما علاقائی اور لسانی حدود سے بالاتر ہوکر لوگوں کے جذبات اور تجربات پیش کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ راج کپور کی فلم شری 420 سے منی رَتنم کی فلم Roja تک بھارتی فلموں نے ملک بھر میں لوگوں کے دلوں کو چھوا ہے، چاہے اُن کی زبان کوئی بھی ہو۔
قومی فلم ایوارڈس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے کہا کہ نیشنل فلم فیسٹیول کے ذریعے ہر سال سب کی شمولیت کے جذبے کا اظہار ہوتا ہے، جہاں ملک فلم سازی میں بہترین صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے۔ 70ویں قومی فلم ایوارڈ میں تبت اور برما کے ایک نسلی گروپ کی زبان Tiwa سمیت مختلف زبانوں کی نمائندگی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانوی، ملیالم اور کنڑ جیسی زبانوں میں فلموں کو اعزاز بخشا گیا، جس میں بھارت کی گونا گوں ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔ بالی ووڈ کی مقبولیت کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ بالی ووڈ نے ہندی کو بہت زیادہ مقبول بنا دیا ہے لیکن سینما کا اِس سے بھی زیادہ تعاون یہ ہے کہ اُس نے ملک کی لسانی اور ثقافتی گوناگونیت کے بارے میں بیداری کو فروغ دیا ہے۔
عالمی سطح پر، جس طرح RRR کی Naatu Naatu کی کامیابی دیکھی گئی، بھارتی فلموں نے ملک کو نہ صرف متحد کیا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے اثرات مرتب کئے ہیں۔x