August 28, 2024 10:35 AM

printer

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت، جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت، جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ وزیر موصوف نے، ترقی کی شرحوں پر روشنی ڈالی۔ یہ شرحیں، بین الاقوامی مالی فنڈ IMF کے عالمی خاکے کی رپورٹ میں بیان کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت، دنیا کی سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشت ہے، جس کی شرح 7 فیصد ہے۔ اِس کے بعد چین کی شرح ترقی ہے۔ یہ شرح 5 فیصد ہے۔ امریکہ کی شرح ترقی 2 اعشاریہ چھ فیصد ہے، جو فی الحال دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے اور جس کی GDP تقریباً 28 اعشاریہ آٹھ ٹریلین ڈالر ہے۔ امریکہ کا مقام ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں ساتواں ہے۔

دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی 10 معیشتوں میں انڈونیشیا بھی شامل ہے، جسے تیسرا مقام حاصل ہے۔ اِس کی مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح 5 فیصد ہے، اِس کے بعد ترکی کا نمبر ہے، جس کی شرح ترقی 3 اعشاریہ چھ فیصد ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں