ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 14, 2025 10:03 AM | WAVES 2025

printer

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ورلڈ آڈیو ویژوئل اینڈ انٹرٹنمنٹ سمٹ WAVES-2025 کے حصے کے طور پر تخلیق کاروں کی معیشت کیلئے ایک اَرب ڈالر کے فنڈ کا اعلان کیا۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ورلڈ آڈیو ویژوئل اینڈ انٹرٹنمنٹ سمٹ WAVES-2025 کے حصے کے طور پر تخلیق کاروں کی معیشت کیلئے ایک اَرب ڈالر کے فنڈ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں یکم مئی سے 4 مئی تک منعقد ہونے والا پروگرام تخلیق کار کمیونٹی کو اعلیٰ قدر کے حامل مواد تیار کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ جناب ویشنو کل نئی دلّی میں منعقدہ WAVES-2025 کے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے۔ اس اجلاس کا انعقاد اطلاعات و نشریات کی وزارت نے WAVES-2025 پروگرام سے قبل بین الاقوامی برادری کو شریک کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ جناب ویشنو نے مطلع کیا کہ گورے گاؤں، ممبئی میں فلم سٹی کے نزدیک پہلا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف Creative ٹیکنالوجی IICT قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر  ایس جے شنکر نے کہا کہ WAVES  میڈیا اور تفریح کی صنعت کیلئے بات چیت، اشتراک وتعاون اور اختراع کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام اس سیکٹر میں مواقع تلاش کرنے، چیلنجوں کو دور کرنے اور مستقبل کی تشکیل کیلئے صنعتی رہنماؤں، شراکت داروں اور اختراع کاروں کو اکٹھا کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں