ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 19, 2025 2:52 PM

printer

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو، سوئیزر لینڈ میں کَل شروع ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو، سوئیزر لینڈ کے Davos میں کَل شروع ہونے والے عالمی اقتصادی فورم 2025 میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران جناب ویشنو ملک کے ترقیاتی ماڈل کو اُجاگر کریں گے۔ اپنے دورے سے قبل وزیر موصوف نے معاشرے کے تمام طبقات کی ترقی بالخصوص تاریخی طور پر ترقی سے دور رکھے  گئے لوگوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ملک کی واضح پیش رفت کو اجاگر کیا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ 5 روزہ پروگرام کے دوران سبھی کی شمولیت والی ترقی، سماجی، فزیکل اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور ٹکنالوجی کو جمہوری بنانے کے بارے میں تفصیلی تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔

وزیر موصوف نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت بھارت کے انقلابی تبدیلی لانے والے ڈیجیٹل سفر میں عالمی سطح پر پائی جانے والی دلچسپی کی نشاندہی کی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا، بھارت کی اقتصادی پالیسیوں، ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشرے کے تمام طبقات کے شہریوں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹکنالوجی کو جمہوری بنانے کے طور طریقوں کو جاننے اور سمجھنے کا خواہاں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں