ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 28, 2024 2:47 PM

printer

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کیلئے سخت قوانین پر زور دیا ہے۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا اور OTT پلیٹ فارمز کیلئے سخت قوانین پر زور دیا ہے۔ لوک سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ناشائستہ کے مواد کو روکنے کیلئے موجودہ قوانین کو یقینی طور پر مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ ایک طرف آج سوشل میڈیا پریس کی آزادی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایڈیٹوریل چیک نہ ہونے کی وجہ سے کئی قسم کا بیہودہ مواد بھی ڈالا جارہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت آئی ٹی ضوابط 2021 کو نوٹیفائی کیا ہے۔

یہ ضابطے OTT پلیٹ فارمز کے پبلشرز کے لیے اخلاقیات کا ایک ضابطہ فراہم کرتے ہیں، جس کے تحت پبلشرز کو کوئی ایسا مواد منتقل نہیں کرنا چاہئے، جو قانونی طور پر ممنوع ہو اور عمر کی بنیاد پر پانچ زمروں میں مواد کی درجہ بندی کرنی چاہئے۔ اس ضابطے میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ OTT پلیٹ فارم کو عمر کے لحاظ سے بچوں کیلئے مواد کو محدود کرنے کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں