ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 10:14 PM

printer

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مطابق آڈیو ویژول اور انٹرنینٹمنٹ سمٹ (ویوز) کے حصہ کے طور پر شروع کیے گئے دی کریئیٹ اِن انڈیا چیلنج سیزن ون میں پچیاسی ہزار سے زیادہ رجسٹریشن کرنے کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مطابق آڈیو وژول اور انٹرنینٹمنٹ سمٹ Waves کے حصہ کے طور پر شروع کیے گئے The Create in India Challenge سیزن ون میں 85 ہزار سے زیادہ رجسٹریشن کرنے کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ جس میں ایک ہزار ایک سو بین الاقوامی شرکاء شامل ہیں اور سخت انتخابی عمل کے بعد مختلف قسم کے 32 چیلنجز سے ساڑھے سات سو سے زیادہ Finalist کو منتخب کیا گیا ہے۔

یہ فائنلسٹ اپنی صلاحیتوں اور ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔ اپنے چیلنجز کے نتائج کو پیش کریں گے اور اپنی متعلقہ صنعتوں میں کارباری رہنماؤں کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ ساتھ ہی پچنگ مذاکرہ میں بھی حصہ لیں گے۔ اور ماسٹر کلاسز، پینل مباحثے اور کانفرنسوں کے ذریعے عالمی ماہرین سے بصریت حاصل کریں گے۔

Create India Challenge کے جیتنے والوں کو ایک شاندار تقریب میں Waves Creater ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ افتتاحی Waves سمٹ یکم مئی سے چار مئی تک ممبئی میں منعقد ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں