October 15, 2024 9:56 PM

printer

اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے وزارت کو ہدایت دی ہے کہ وہ، وزارت میں سبھی ملازمین کیلئے، آن لائن تدریس کے مقصد سے ایک iGOT لیب قائم کرے

اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے وزارت کو ہدایت دی ہے کہ وہ، وزارت میں سبھی ملازمین کیلئے، آن لائن تدریس کے مقصد سے ایک iGOT لیب قائم کرے۔ یہ قدم وزارت کی، صلاحیت سازی سے متعلق سالانہ پروگرام اور iGOT پورٹل پر ملازمین کے اندراج کی صورتحال کا جامع طور پر جائزہ لئے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اطلاعات ونشریات کے سکریٹری سنجے جاجو اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ اپنی اِس میٹنگ کے دوران ڈاکٹر مروگن نے ہدایت دی کہ وزارت کے سبھی ملازمین کو 19 اکتوبر تک iGOT پورٹل پر آجانا چاہئے۔
وزارت نے 16 نصابات کے انتخاب کی سفارش کی ہے جس میں بجٹ مینجمنٹ، صنف کے بارے میں حساسیت پیدا کرنے، قیادت اور ٹیم بلڈنگ بھی شامل ہے تاکہ اس کی افرادی قوت کی پیشہ ورانہ ہنرمندی میں اضافہ کیا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں