ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 4, 2025 9:27 PM

printer

اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج طلبا پر زور دیا کہ وہ امتحانات کے دوران ذہنی دباؤ محسوس نہ کریں اور اپنی زندگی کو لیکر پُرجوش رہیں

اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج طلبا پر زور دیا کہ وہ امتحانات کے دوران ذہنی دباؤ محسوس نہ کریں اور اپنی زندگی کو لیکر پُرجوش رہیں۔ دلّی میں NDMC کی جانب سے منعقدہ Exam Warriors Art Festival میں بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ اداکار اور کھلاڑی اپنے اپنے شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ اِس لیے کرپاتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کام کو لیکر پُرجوش ہوتے ہیں۔
متعدد اسکولوں سے تقریباً 5 ہزار طلبا Exam Warriors Art Festival میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نریندر نے کہا کہ بچوں میں ذہنی دباؤ کی وجہ امتحانات نہیں بلکہ اُن سے جڑی توقعات اور خواہشات ہوتی ہیں۔انھوں نے طلبا سے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے اُن کے پاس بے شمار راستے اور متعدد متبادل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں