اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت کی تخلیقی معیشت کی بدولت یہ صنعت 30 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات انگریزی اور ہندی کے روزانہ اخبارات میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں کہی ہے۔ اس مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس صنعت میں آٹھ فیصد محنت کش طبقے کو روٹی روزی ملی ہوئی ہے اور GDP میں اس کا حصہ لگ بھگ ڈھائی فیصد ہے۔ وزیر موصوف نے اپنے مضمون میں یہ بھی لکھا ہے کہ سرکار نے تخلیقی معیشت کو بڑھاوا دینے کی خاطر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹکنالوجی قائم کیا ہے تاکہ تخلیقی اور جدت کاری کی سرگرمیوں کو اور پھیلایا جاسکے۔
Site Admin | November 20, 2024 2:36 PM