وزیراطلاعات ونشریات اشونی ویشنو نے آج ڈیجیٹل میڈیا میں ذمہ داری کی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ فرضی خبروں سے نمٹا جاسکے اور جمہوریت کا تحفظ ہوسکے۔ نئی دلی میں نیشنل پریس ڈے کی تقریب میں ورچوئل طریقے سے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ ڈجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو ایسے حل پیش کرنے چاہئے جس سے اُن کے نظاموں کے معاشرے پر اثرات کی جوابدہی قائم ہوتی ہو۔ اُنھوں نے اپنے خطاب میں میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور بھارت کی متنوع ثقافت اور سماجی تناظر میں Safe Harbour شِق پر ازسرنو غور کئے جانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔اس موقع پر ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل Murugan نے کہاکہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے کہ فی الوقت فرضی خبریں تشویش کا ایک اہم معاملہ ہے۔ ڈاکٹر موروگن نے خبروں اور مضامین کے استناد کو چیک کرنے کے سلسلے میں پی آئی بی کے Fact Check یونٹ کی ستائش کی۔
Site Admin | November 16, 2024 9:18 PM